سنگاپور میں بغیر ڈرائیور کے ٹیکسی سروس جلد شروع کی جانے والی ہے۔ گزشتہ ماہ امریکہ میں خود کار بھاری گاڑیوں کی سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔بعض ترقی یافتہ ممالک میں ایسی کاروں کی تیاری کی جا رہی ہے جو بغیر ڈرائیور کے چل سکیں گی۔ اس انقلابی کارسازی میں جدید ٹیکنالوجیکل کمپنیاں خاصی متحرک ہیں۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ اِس سائنسی اختراع سے موٹر سازی کے کاروبار میں وسعت کا امکان بڑھ جائے گا۔ اس سلسلے میں سنگاپور میں گراب نامی ایک گروپ نے ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سنگاپور کے مغربی ضلع اور قریبی علاقوں تک جانے کے لئے کسٹمر اپنے گھر پر بغیر ڈرائیور کی ٹیکسی کو طلب کر سکیں گے۔ بغیر ڈرائیور کی ٹیکسی کے آزمائشی عمل کے دوران سنگاپور کی سڑکوں پر عوام حیرت سے ایسی گاڑیوں کو دیکھ رہے ہیں جو بغیر ڈرائیور کے ہیں لیکن تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرتی ہیں۔ رواں برس اگست سے شروع ہونے والی اس ٹیسٹ سروس کے دوران اس ٹیکسی میں ایک ڈرائیور اور ایک آٹو انجینیئر موجود ہے تا کہ کسی ہنگامی صورت حال کا فوری طور پر تدارک کیا جا سکے۔ گراب نے ن±وٹونومی کمپنی کے اشتراک سے مکمل طور پر خودکار ٹیکسی کو متعارف کراتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ سروس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دستیاب ہو سکے گی۔گراب اور ن±وٹونومی کمپنیوں کے مطابق یہ سروس اولین ہفتوں کے دوران سنگا پور کے ایک محدود علاقے میں فراہم کی جا رہی ہے۔