Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں آئی فون کی لانچنگ، ایک شخص نے موبائل کے لیے 21 گھنٹے لائن میں گزارے

اجول شاہ نے نئے گیجٹ کو حاصل کرنے کے لیے احمد آباد سے ممبئی تک کا سفر کیا (فوٹو: پی ٹی آئی)
انڈیا میں اتوار کو آئی فون 16 سیریز باضابطہ طور پر لانچ ہو رہی ہے جسے خریدنے کے لیے لوگ بے تاب ہیں۔ آئی فون پسند کرنے والی ایک ایسے ہی شخص نے موبائل حاصل کرنے کے لیے 21 گھنٹے لائن میں گزارے۔ یہ ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں یپل سٹور میں داخل ہونے والا پہلا شخص تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایپل کے پرستار اجول شاہ نے نئے گیجٹ کو حاصل کرنے کے لیے احمد آباد سے ممبئی تک کا سفر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں بہت پرجوش ہوں۔ میں یہاں 21 گھنٹے سے ہوں۔ میں ایپل سٹور میں داخل ہونے کے لیے قطار میں سب سے پہلے ہوں۔ آئی فون 16 سیریز میں بہت ساری نئی خصوصیات ہیں۔‘
بنگلورو کے وویک نام کے ایک اور گاہک نے اے این آئی کو بتایا کہ وہ آج صبح 4 بجے ایپل سٹور پر پہنچے۔
تمام نئے آئی فون 16 کی قیمت اور خصوصیات
آئی فون 16 سیریز میں آئی فون 16 (بیس ماڈل)، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو، اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔
آئی فون 16 پرو شاندار رنگوں کی ایک صف میں آتا ہے، جس میں گہرا سیاہ ٹائٹینیم، برائٹ وائٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم، اور نیا ڈیزرٹ ٹائٹینیم شامل ہیں۔ خاص طور پر پاور مینجمنٹ اور بڑی بیٹریوں کی بدولت آئی فون بہترین بیٹری لائف کا دعویٰ کر رہا ہے۔
کیمرہ سسٹم بھی اتنا ہی متاثر کن ہے، جس میں 48 میگا پکسل فیوژن کیمرہ ہے جس میںسیکنڈ جنریشن جنریشن کواڈ پکسل سینسر اور زیرو شٹر لیگ ہے۔
نیا 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ اور 120 ملی میٹر فوکل لینتھ والا 5x ٹیلی فوٹو لینز فوٹو گرافی کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے، جبکہ کیمرہ کنٹرول بہترین شاٹ لینے کے لیے ورسٹائل آپشنز پیش کرتا ہے۔
انڈیا میں آئی فون 16 کی قیمت 79,900 روپے ہے اور آئی فون 16 پلس 89,900 روپے میں دستیاب ہوگا۔ آئی فون 16 پرو انڈیا میں 1,19,900 روپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ آتا ہے اور آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1,44,900 روپے ہوگی۔

شیئر: