سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی کے حصول کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے برادر فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی اشتعال انگیزی اور مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی بات چیت کی۔