Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یوم الوطنی کے رنگ کراچی میں بھی

سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی اہم شاہراہ پر قائم چورنگی کو سعودی پرچم کے رنگ سے سجایا گیا ہے جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے لہراتے پرچم دونوں ممالک کی دوستی کی عکاسی کر رہے ہیں۔
کراچی کا پریس کلب چوک (فوارا چوک) سعودی پرچم اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
شہر کی مرکزی سڑک پر پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم اکٹھے لہرا رہے ہیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی ایک شاندار مثال پیش کر رہے ہیں۔
شہری پریس کلب چوک پر سعودی پرچم کے ساتھ تصاویر بناتے ہوئے اپنے سعودی بہن بھائیوں کو قومی دن کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ یہ لمحے دوستی اور یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر سعودی شاہی خاندان اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے امت مسلمہ کا مذہبی اور روحانی تعلق ہے۔
’پاکستان اور سعودی عرب دو طرفہ تعلقات احترام کی بنیاد پر انتہائی مستحکم ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا قابل فخر ساتھ دیا۔ پاکستانی قوم سعودی عرب کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔‘

شیئر: