Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپین میں جعلی بریڈ پٹ نے دو خواتین سے  تین لاکھ 25 ہزار یورو اینٹھ لیے

پولیس نے فراڈ کرکے حاصل کی گئی رقم سے 85 ہزار یوروز برآمد کر لیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سپین میں پولیس نے پانچ ایسے افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے اپنے آپ کو ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ ظاہر کرکے آن لائن اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے دو خواتین سے تین لاکھ 25 ہزار یوروز (10 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) اینٹھ لیے تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملزمان نے خواتین سے آسکر ایوارڈ یافتہ ایکٹر کے فین پیج پر رابطہ کیا اور انہیں باور کرایا کہ ان کی خواتین کے ساتھ بڑا جذباتی تعلق ہے۔
اپنے آپ کو بریڈ پٹ ظاہر کرکے ملزمان نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں حالانکہ ان منصوبوں کا کوئی وجود نہیں تھا۔

ملزمان سپین کے جنوبی خطے اندلس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے فراڈ کرکے ایک لاکھ 75 ہزار یوروز لے اڑے جب شمالی خطے بسکیو سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ یورو کا فراڈ کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خواتین کو پھنسانے کے لیے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا مطالعہ کرکے ان کے نفسیاتی پروفائل تیار کیا تھا۔
اس پروفائل سے ان کو اندازہ ہو گیا تھا کہ مذکورہ خواتین ڈپریشن کا شکار ہیں اور بہت جذباتی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔
’ملزمان نے خواتین کے ساتھ پیغام رسانی کے لیے مسیجنگ پلیٹ فارم بھی استعمال کیے یہاں تک کہ ان کو یقین ہوگیا کہ ہو بریڈ پٹ کے ساتھ ہی مسیجز کا تبادلہ کر رہی ہیں جس کے بعد واٹس ایپ پر ان کا رابطہ ہوا جس میں ملزمان خواتین کو رومانی تعلق اور مشترکہ مستقبل کے خواب بھی دکھائے۔‘
پولیس نے اندلس سے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں گینگ کے مشتبہ لیڈر بھی شامل ہے۔
پولیس نے پانچ گھروں پر چھاپہ بھی مارا جہاں  سے کئی موبائل فون، بینک کارڈز، دو کمپیوٹرز اور ڈائری برآمد ہوا جس پر خواتین سے گپ شپ کرنے کے لیے جملے اور اصطلاحات بھی لکھے ہوئے تھے۔
پولیس نے فراڈ کرکے حاصل کی گئی رقم سے 85 ہزار یوروز بھی برآمد کر لیا۔
 

شیئر: