Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے ام القوین کے حکمران کو تعزیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے شیخ عبد اللہ بن احمد بن راشد المعلا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ عبد اللہ بن احمد بن راشد المعلا کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ام القوین کے حکمران شیخ سعود بن راشد المعلا کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے ام القوین کے حکمران کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ عبد اللہ بن احمد بن راشد المعلا کی وفات کی افسوسناک اطلاع ملی ہے‘۔
’ہمیں انتہائی دکھ ہوا ہے اور ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم اللہ تعالی سے متوفی کی مغفرت اور رحمت کے علاوہ جنت کے اعلی مقام سے نوازنے کی دعا کرتے ہیں‘۔
 

شیئر: