Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال: پاکستانی لبنان کا سفر نہ کریں، دفتر خارجہ کی ہدایت

دفتر خارجہ نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ ’وہ دستیاب کمرشل فلائٹس کے ذریعے لبنان سے نکل جائیں‘ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
دفتر خارجہ نے حالیہ حملوں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال کے تناظر میں پاکستانیوں کو لبنان کا سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔
بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آئندہ احکامات تک پاکستانی شہری لبنان نہ جائیں۔‘
لبنان میں مقیم پاکستانیوں سے کہا گیا ہے کہ ’وہ دستیاب کمرشل فلائٹس کے ذریعے ملک سے نکل جائیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’جو پاکستانی مختلف وجوہات کی بنیاد پر لبنان نہیں چھوڑ سکتے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔‘
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’لبنان میں مقیم پاکستانیوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ صورت حال کے دوران بیروت میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔‘

شیئر: