Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں غیرملکیوں کے لیے پیٹرول کے نرخوں میں اضافے کا امکان

اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے جلد ہی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
کویتی باخبر حکومتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے جس کا اطلاق صرف غیرملکیوں پر کیا جائے گا۔
کویتی جریدے ’القبس‘ نے باخبر حکومتی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ پیٹرول کے نرخوں میں جو اضافہ کیا جائے گا وہ عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ ’پیٹرول کے نرخوں میں جو اضافہ کیا جائے گا اس سے کویتی شہری متاثر نہیں ہوں گے، صرف غیرملکیوں کے لیے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ درست نہیں کہ کویت میں رہنے اور یہاں آنے والے زائرین کم قیمت کا پیٹرول استعمال کریں جبکہ وہ تعداد میں بھی کویتی شہریوں سے زیادہ ہیں‘۔
ذریعے کے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جبکہ کیے جانے والے اضافے کا تعین کرنا باقی ہے جسے حتمی نفاذ کے لیے معاشی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کے بعد اس کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔

شیئر: