Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقوں میں منگل تک بارش کی توقع

العقیق میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے کچھ علاقوں میں  جمعے سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، جازان اور نجران میں درمیانے درجے سے موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ  نجران، جازان، عسیر اور مکہ مکرمہ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ مکہ میں متوقع بارش سے جو علاقے متاثر ہوسکتے ہیں ان میں طائف، میسان، اضم اور العرضیات ہیں جہاں درمیانے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
الباحہ ریجن میں الباحہ بلجرشی، المندق، بنی حسن، القری، الحجرۃ، قلوہ، غامد، الزناد میں پیر اور منگل کو متوسط سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ العقیق میں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
عسیر کے مختلف علاقوں النماص، المجاردۃ، تنومہ، بارق، محایل، عسیر، رجال المع اور بلقرن میں پیر اور منگل کو درمیانے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ ابھا، خمیس مشیط، ظہران الجنوب، احد رفیدہ، سراۃ عبیدۃ اور الحرجہ میں درمیانے درجے کی بارش ہونے کی توقعات ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: