سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 27 ستمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 281.02 ریال رہی۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 280.31 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 321.17 ریال، 22 قیراط ایک گرام 294.90 اور18 قیراط 240.88 ریال رہی۔
جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 187.35 ریال میں دستیاب رہا۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 324,044 ریال میں دستیاب رہا۔