Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5مناظر ریکارڈ پر

ریاض.... شہزادہ محمد بن سلمان سے ولی عہد اور نائب وزیراعظم کی حیثیت سے شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کی بیعت کے حوالے سے 5مناظر ریکارڈ پر آئے ہیں۔ سعودی عوام اور مختلف شعبوں کے قائدین نے ان پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ پہلا منظر نامہ یہ سامنے آیا کہ شہزادہ محمد بن نایف نے پیش قدمی کرکے شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کی۔ انہوں نے یہ تاثر دیا کہ سعودی عرب کے حکمراں خاندان میں ہمدمی اور ہمسازی پائی جاتی ہے۔ دوسرا منظر نامہ یہ ریکارڈ کیا گیا کہ مبصرین نے خدشات ظاہر کئے تھے کہ شہزادہ محمد بن نایف سے شہزادہ محمد بن سلمان کو اقتدار منتقل کرنے پر کوئی نہ کوئی گڑبڑ ہوگی لیکن شہزادہ محمد بن نایف نے ان خدشات کو غلط ثابت کردیا۔ انتہائی احترام و اعزاز کے ساتھ اپنا قلمدان شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے کردیا۔ تیسرا منظر نامہ یہ دیکھا گیا کہ شہزادہ محمد بن نایف نے بیعت کرتے وقت نئے ولی عہد سے کہا کہ” اب میرے آرام کا وقت آگیا ہے۔ اللہ تمہاری مدد کرے“۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ اس جملے میں برسہا برس کی انتھک جدوجہد اور محنت و زحمت کا نچوڑ آگیا ہے۔ چوتھا منظر نامہ یہ دیکھا گیا کہ شہزادہ محمد بن نایف نے ولی عہد اور نائب وزیراعظم کا منصب شہزادہ محمد بن سلمان کو سپرد کرکے اطمینان اور سکون کا اظہار کیا۔ انہیں یقین ہوگیا کہ امانت صحیح ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔ پانچواں منظر نامہ یہ تھا کہ بیعت کے وقت عوام کا جم غفیر ایک طرف ، شہزادہ محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہہ رہا تھا اور دوسری جانب شہزادہ محمد بن نایف کو پورے اعزاز و اکرام سے رخصت کررہا تھا۔

شیئر: