شطرنج جیسے کھیل کی ایجاد جس ملک میں ہوئی تھی وہ بالآخر پہلی بار شطرنج کا بادشاہ بنا ہے کیونکہ پہلی بار اس کی مرد اور خواتین کی ٹیموں نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔
انڈیا نے گذشتہ دنوں ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں جاری 45 ویں اولمپیاڈ میں یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ مقابلہ عالمی سطح پر ہر دو سال بعد ہوتا ہے۔ اس سے قبل جب انڈیا کے شہر چنئی میں اس کا مقابلہ ہوا تھا تو اسے کانسی کا تمغہ ملا تھا۔ اور اس سے قبل ایک بار اسے کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
-
’کالکی‘ کی کامیابی اور ششی تھرور کی 36 سال قبل پیش گوئیNode ID: 873691
-
ویسٹ انڈیز کے ’تھری ڈبلیوز‘ جن کے ریکارڈ آج بھی قائم ہیںNode ID: 877823