Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن نصراللہ کی ہلاکت، ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

28 ستمبر کو حزب اللہ نے حسن نصراللہ کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایران نے جمعے کو اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصرااللہ کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کرے اور خطے کو مکمل جنگ کی طرف دھکیلنے سے روکے۔‘
دوسری جانب عراق کے وزیراعظم محمد شیاع سودانی نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’جرم‘ قرار دیا ہے۔
عراق کے وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک ’شرمناک حملہ‘ تھا اور ایک ایسا جرم تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے تمام حدیں پار کر لی ہیں۔

شیئر: