مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم نصب ہے جس کے ذریعے مسجد الحرام، اس کے صحنوں، نئی توسیع والے حصے اور اطراف کے علاقوں تک اذان، اقامت، خطبہ جمعہ اور نمازیں زائرین تک پہنچائی جاتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں نصب ساؤنڈ سسٹم جدید عصری تقاضوں کے عین مطابق ہے۔
اس ساؤنڈ سسٹم کو چلانے کے لیے 120 سے زائد انجینیئرز اور تکنیکی ماہرین کام کرتے ہیں جو ہر اذان، اقامت، نماز اور خطبات کو معیاری انداز میں مسجد الحرام میں ہر جگہ پہنچانے کا کام انجام دیتے ہیں۔
آڈیو سسٹم میں 8 ہزار سے زیادہ سپیکر شامل ہیں جو مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کے اندر لگے ہیں۔ یہ 6 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر کے رقبے کا احاطہ کرتے ہیں۔
اس میں 21 ساؤنڈ سسٹم بھی شامل ہیں جس کے ذریعے مسجد کے ہر حصے کو الگ الگ کنٹرول کیا جا سکتا ہے تاکہ مسجد کے مختلف علاقوں میں آواز بہتر اور صاف طریقے سے سنی جا سکے۔
مسجد الحرام میں 100 سے زائد مائیکروفونز ہیں جو اماموں، موذنین اور مبلغین کی مختلف آوازوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ ان مائیکروفونز جدید ترین حساسیت ہے جو آواز کی درستگی اور مکمل آڈیو بیلنس کو یقینی بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ آڈیو سسٹم ٹی وی اور میڈیا سٹیشنوں کی لائیو ٹرانسمیشن سسٹم سے جڑتا ہے جس سے نماز، خطبات اور دعاؤں کو براہ راست نشر کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
النظام الصوتي بـ #المسجد_الحرام الأضخم والأكبر على مستوى العالم. pic.twitter.com/0Ho0IRhqBK
— الهيئة العامة للعناية بشؤون الحرمين (@AlharamainSA) September 29, 2024