Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: عمران خان کا دو اکتوبر سے مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی ورکر کے لیے مشکل کام اپنی جماعت کو چھوڑنا ہوتا ہے۔ (فائل فوٹو: ایکس)
سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دو سے پانچ اکتوبر تک ملک کے مختلف شہروں میں عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ’دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباداور بہاولپور اور پانچ اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔‘
انہوں نے وزیراعلیٰ خٰبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیغام دیا ہے کہ وہ چار اکتوبر جمعے کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کریں۔
’علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا اور صوبے کےعوام کو جگا دیا۔ انہوں نے درست کہا اب انقلاب آئے گا، میرا موقف بھی عوام تک پہنچایا۔‘
عمران خان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا دفاع کریں گے، اور اپنی آزادی کی جدوجہد کریں گے۔

------------------------------------------------------------------------------------

سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 2 اکتوبر 2024 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ ہو گا۔
اجلاس میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفننگ دی جائے گی۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔

------------------------------------------------------------------------------------

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی: ایف بی آر
ایف بی آر نے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال  2024  کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔ 
پیر کو ایک بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔  
تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ جرمانے اور سزاوں سے بچنے کے لیے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

------------------------------------------------------------------------------------

جس مسلم لیگ ن میں ہم تھے وہ ایسی نہیں تھی، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس مسلم لیگ ن میں ہم تھے وہ ایسی نہیں تھی۔
پیر کو عوام پاکستان پارٹی کی شمولیتی تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’پی پی پی، مشرف اور پی ٹی آئی کا دور دیکھا لیکن ایسے حالات نہیں تھے۔‘
’ہم حالات کو ہم کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے لوگوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں پنجاب جا کر جلسے میں شرکت کا حق نہیں؟ ملک میں تفریق پیدا کی جا رہی ہے۔ حالات اور معیشت کرنے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی ورکر کے لیے مشکل کام اپنی جماعت کو چھوڑنا ہوتا ہے۔ میرے لئے بھی یہ بہت مشکل قدم تھا۔

-----------------------------------------------------------------------------------

جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں احتجاج کریں گے، علی امین گنڈاپور

خیبر پختنوخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ’یہ حکومت ہمیں جلسہ نہیں کرنے دے رہی، لیکن ہم نے پرامن احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور جہاں جہاں ہمیں جانے کا حکم ملے گا ہم وہاں جائیں گے۔‘
پیر کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ فارم 47 سے آئی ہوئی غیرجمہوری حکومت ہے جو ہمیں جلسے نہیں کرنے دیتی۔ یہ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے انہوں نے پاکستان میں جمہوریت ختم کر دی ہے۔‘
’یہ رکاوٹیں ڈالتے ہیں، آنسو گیس کی شیلنگ کرتے ہیں اور اب گولیاں چلانا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ گولیاں اور تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے، لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا۔‘
علی امین نے کہا کہ ’میں وزیراعلٰی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر  استعمال کروں گا، میری مشینری راستہ اس لیے کلئیر کرے گی کیونکہ میں صوبے کا وزیراعلی ہوں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’2017 سے پولیس ایکٹ پر کام کر رہے ہیں، نگران حکومت میں پولیس سے وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتےتھے۔‘
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ’پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی فیملز کا احساس کیا ہے، کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عظمی بخاری کہتی ہیں کہ میں خیبر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں، پورے پاکستان میں جلسہ کروں گا، بلاول، مولانا، پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کر رہے ہیں، کوئی روکنے والا نہیں۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جماعت اور اس کی فیملی کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے: خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ’سیاسی جماعتیں باریاں لے رہی ہیں، جماعت اور اس کی فیملی کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے کہ یہی قدر و دانش کے مستحق ہیں۔‘
پیر کو لاہور میں سابق وزیر اعلی پنجاب غلام حیدر وائیں کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی سیاسی جماعت اپنے دستور پر عمل کرنے اور پڑھنے کو تیار نہیں، سیاسی جماعتوں کو درباری اور خوشامدی چاہییں سیاسی کارکن نہیں۔‘
اپنی لیڈر شپ کی عزت کریں لیکن ان کی پوجا نہ کریں، قیادت کے سامنے سخت بات کرتا ہوں وہ عمل کریں یا نہ کریں ان کی مہربانی سن لیتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ارب پتیوں اور کروڑ پتیوں کی جمہوریت نہ چل سکتی ہے نہ ڈیلیور کر سکتی ہے۔‘

شیئر: