Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے علاقے عرعر میں باز کے شکار کا موسم شروع

شکاری کیمپنگ کرتے ہیں جس میں رباب بجانا اور شاعری پڑھنا بھی شامل ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب اور جی سی سی کے  متعدد صحرائی علاقوں میں رواں مہینے اکتوبر میں فالکنز کے  شکار کا سیزن شروع ہوتا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق نایاب باز مملکت کی شمالی سرحد عرعر کے مشرق میں الحماد کے علاقے کی طرف آ رہے ہیں۔
گذشتہ روز پیر کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکار کے موسم میں عرعر میں الحماد کا صحرائی علاقہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی معروف گزرگاہ ہے۔ 
اس علاقے میں شکار کی غرض سے آنے والے زائرین مختلف مقامات پر کیمپنگ کرتے ہیں اور روایتی فنون و دستکاری کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں، جن میں رباب بجانا اور شاعری پڑھنا بھی شامل ہے۔
سعودی عرب کا شمالی سرحدی علاقہ عرعر نایاب قسم کے باز کی خریدو فروخت کے لیے بھی مقبول مقام ہے ، یہاں سے پکڑے گئے باز نایاب اور بیش قیمت ہوتے ہیں۔
 

شیئر: