Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مساجد میں سالانہ ایک کروڑ نمازیوں کو ایپ کے ذریعے پانی کی فراہمی

 اب تک 3 ہزار سے زائد فریج مساجد کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔(فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی مساجد میں پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے رضا کار گروپ کی جانب سے لانچ کی گئی ایپ ’ینابیع‘ کے تحت سالانہ ایک کروڑ نمازیوں کو پانی کی فراہم کیا جارہا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ینابیع ایپ کے ذیعے مملکت کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار سے زائد مساجد میں فریج اور پینے کے پانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
مختلف شہروں کی ایسی مساجد میں جہاں فریج کی ضرورت ہوتی ہے وہاں گروپ کی جانب سے فریج فراہم کیے جاتے ہیں۔
 اب تک 3 ہزار سے زائد فریج مساجد کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔
ایپ کی انتظامیہ نے رضاکارانہ عمل کو منظم کرنے اور فلاحی منصوبوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظام کیا ہے۔
جس کے تحت ایپ پر ماہانہ سبسکرپشن کی سہولت بھی فراہم کی ہے جس کا مقصد ان افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو اپنی جانب سے مساجد میں پینے کے پانی کا انتظام کرنا چاہتے ہیں۔
ایپ کی لانچ کے بعد سے اب تک 30 ہزار افراد نے اسے جوائن کیا ہے جو ایپل اور انڈرائیڈ پر موجود ہے۔ ایک کی رینکنگ 5 اسٹار ہے۔

شیئر: