Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس ایئرکی ایران، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ

مسافر ایئرلائنز یا ٹریول ایجنٹ سے رابطے کریں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب  امارات کی  فضائی کمپنی (ایمریٹس ایئرلائنز) نے نئی علاقائی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز نے علاقائی  بدامنی کے باعث عراق (بغداد اور بصرہ)، ایران (تہران) اور اردن (عمان) کے لیے پروازوں کی منسوخی میں 5 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ایئرلائن نے اس حوالے سے متاثرہ مسافروں سے متبادل سفری سہولت کے لیے کہا ہے کہ وہ اپنے بکنگ ایجنٹس سے رابطہ کریں یا اگر انہوں نے براہ راست امارات ایئر لائنز سے بکنگ کرائی ہے تو ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
 کمپنی نے  اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ پیش رفت پر بات چیت کررہی ہے۔
دوسری جانب امارات کی فضائی کمپنی ’فلائی دبئی‘ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ 4 اکتوبر سے ایران، عراق، اردن اور اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
فلائی دبئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر ضروری ہوا تو فلائی دبئی ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ فلائٹس روٹس کے اندر کام کرے گی اور ہماری اولین ترجیح مسافروں اور کیبن کریو کی سیفٹی ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: