Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروفیسر کےلیے جینیٹکس کے شعبے میں اعلی ترین کینیڈین ایوارڈ

یہ پہلے سائنسدان ہیں جنہیں امریکہ و کینڈا سے باہر یہ ایوارڈ دیا گیا ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں جینیٹکس اینڈ میڈیسن شعبے کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر ماجد الفضل کو  بہترین کارکردگی پر کینیڈین کالج آف ہیومن جینیٹکس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
 اخبار 24 کے مطابق ایوارڈ کا اجرا 34 برس قبل کیا گیا تھا جو جینیٹیک میڈیسن میں اعلی ترین ایوارڈ ہے۔
یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ان سائسندانوں کو دیا جاتا ہے جو جینیٹکس اینڈ میڈیسن کے شعبے میں نئی ایجادات کرتے ہیں۔
پروفیسر ماجد الفضل، کنگ عبداللہ انٹرنیشنل سینٹربرائے میڈیکل ریسرچ میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ یہ پہلے سائنسدان ہیں جنہیں امریکہ و کینڈا سے باہر یہ ایوارڈ دیا گیا ۔
پروفیسر ماجد الفضل کی تحقیق نے جینیاتی امراض کو سمجھنے اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پرطب کے میدان میں اہم پیش رفت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

شیئر: