Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: کنگ فہد کلچر سنٹر میں قومی ثقافتی ایوارڈز کی تقریب ہو گی

تقریب کا مقصد 16 ثقافتی شعبوں میں بہترین پرفارمنس کو فروغ دینا ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی وزارت ثقافت پیر کو ریاض کے کنگ فہد کلچر سنٹر میں قومی ثقافتی ایوارڈز کی  تقریب منعقد کرے گی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنیس واس کے مطابق چوتھی بار منعقد ہونے والے یہ ایوارڈز مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ثقافتی علمبرداروں کو دئیے جائیں  گے۔
ایوارڈز تقریب کا مقصد 16 ثقافتی شعبوں میں بہترین پرفارمنس کو فروغ دینا، مالی اور اخلاقی مدد، میڈیا کی نمائش اور ملکی و بین الاقوامی تقریبات میں شعبوں کی نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
 کنگ فہد کلچر سنٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں دئیے جانے  والے ایوارڈز افراد ، گروپوں اور اداروں کو ان کی ثقافتی کامیابیوں اور فنکارانہ صلاحیتوں کے پیش نظر دیئے جائیں گے۔
سولہ ایوارڈز میں سال کے بہترین ثقافتی علمبردار، یوتھ کلچر ایوارڈ، انٹرنیشنل کلچرل ایکسیلنس ایوارڈ  کے علاوہ فلم، فیشن، ورثے، موسیقی، ادب اور تھیٹر کے شعبے شامل ہیں۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ایوارڈز کی سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا ایوارڈز تقریب کی سرپرستی  ’ ثقافتی شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں کی حمایت کے لیے قیادت کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
 

شیئر: