Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 5 ریجنوں میں بارش اور تیز ہوا

’مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ، عسیر، جازان، الباحہ اور مشرقی ریجن میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف، اضم، بنی یزید، جذم، میسان، العرضیات اور القنفذہ میں رات 9 بجے تک درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ تیز ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’عسیر ریجن کے شہر ابہا، خمیس مشیط اور دیگر میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’جازان کے بیشتر شہروں میں بھی یہی کیفیت ہوگی تاہم دن بھر گرج چمک جاری رہے گی‘۔
مشرقی ریجن کے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ’الاحسا، بقیق، سلوی اور العدید میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے جبکہ دن بھر تیز ہوا چلے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی جس کے باعث دو میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
 

شیئر: