Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں ایک ہفتے کے دوران 11 ہزار ٹن کوڑا صاف

’4 ہزار کلو میٹر کے رقبے کو صاف کرنے کے بعد جراثیم سے پاک کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں 11372 ٹن کوڑا صاف کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ہفتے کے دوران 4 ہزار کلو میٹر کے رقبے کو صاف کرنے کے بعد جراثیم سے پاک کیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’5300 کوڑا دانوں کی صفائی اور جراثیم کش مواد کے چھڑکاؤ کے علاوہ 773 فٹپاتھوں کو صاف کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 5183 ٹن ملبہ اٹھایا گیا ہے جبکہ پارکوں کی صفائی اور اور صحت عامہ کی حفظان کے لیے بھی کام جاری ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کے ماحول کو پاک و صاف اور صحت بخش بنانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی‘۔

شیئر: