Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے طبی معائنے کامیابی سے مکمل

سعودی کابینہ کو شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز،پھیپھڑوں کے انفیکشن کے طبی معائنے کامیابی سے مکمل کیے جانے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ سلمان کے طبی معائنے کیے جائیں گے۔
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو کابینہ کے اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے خادم حرمین شریفین کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا اور شاہ سلمان کی مکمل صحت یابی کےلیے دعا کی۔

شیئر: