Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے سعودی اسمگلر کو سزائے موت

مملکت میں منشیات فروشی سنگین جرم ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نجران ریجن میں چرس اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پرسعودی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سعودی شہری عبدالعزیز قصادی کو بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیاتھا۔
ملزم سے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کی گئی اور جرم ثابت ہونے پر کیس عدالت کو بھیج دیا گیا۔
عدالت نے منشیات فروشی اور اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم صادر کردیا جس پر وزارت داخلہ نے جمعرات کو عمل درآمد کردیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں منشیات فروشی یا اسمگلنگ سنگین جرائم میں شامل ہے ایسا کرنے والا کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا ۔

شیئر: