Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور سعودی عرب کا دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس

پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی جبکہ سعودی وفد کی سربراہی نائب وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتيبی نے کی۔ (فوٹو: سعودی وزارت دفاع)
پاکستان اور سعودی عرب کا دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس 10 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج پر مشتمل وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی، جبکہ سعودی وفد کی سربراہی نائب وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتيبی نے کی۔
ملاقات کے دوران چیف آف جنرل سٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
سعودی وفد کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اس کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا۔
فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فورم نے نوٹ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی دونوں برادر ممالک کے درمیان اہم صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ فورم نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کی وجہ سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اہم صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون پر توجہ دینا ضروری ہے۔
اس تناظر میں جن شعبوں میں تعاون جاری ہے ان میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ تعاون کے نئے شعبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شیئر: