Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی گلوبل ویلج کے 29 ویں سیزن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز

ولیج نے نئے پویلین کے دروازے وزیٹرز کےلیے کھول دیے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
دبئی گلوبل ولیج کے 29 ویں سیزن کا  آغاز بدھ کو رنگا رنگ تقریب سے ہوا۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی پارکوں میں سے ایک ہے اور 90 سے زیادہ ثقافتوں کی میزبانی  کرتا ہے۔
گلوبل ولیج نے نئے پویلین، اپ گریڈڈ مارکیٹس اور نئے فوڈ کورٹ ایریا کے ساتھ  اپنے دروازے کھول دیے۔
وام کے مطابق یہ سیزن 11 مئی 2025 تک جاری رہے گا۔ 30 ثقافتی پویلین کے ساتھ یہاں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ شاپس ہیں۔ وزیٹرز پرکشش مقامات اور ایڈونچرز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
اس سیزن میں تین نئے پویلین کھولے جائیں گے۔ ان میں اردن پویلین، عراق پویلین اور سری لنکا اور بنگلہ دیش پویلین شامل ہیں۔ وزیٹرز ان ممالک کی ثقافتوں، روایات اور پکوانوں کے ساتھ منفرد خریداری کے تجربات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
چلڈرن تھیٹر مشہور کارٹون کرداروں کے ساتھ شوز پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ گلوبل ولیج کے داخلی دروازے پر گنبد میں ایک تھری ڈی شو پیش کیا جائے گا۔
ہر جمعے اور سنیچر رات 9 بجے گلوبل ولیج میں آتشبازی کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

شیئر: