Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس پر پرائیویٹ ٹیکسی کی 932 خلاف ورزیاں ریکارڈ

ایئرپورٹس سے نجی گاڑیوں میں سواری لے جانا غیرقانونی عمل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ ماہ مملکت کے مختلف شہروں میں ایئرپورٹس پر پرائیویٹ ٹیکسی کی 932 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نجی گاڑیوں میں سواری لے جانا غیرقانونی عمل ہے جس پر 5 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ گاڑی بھی پولیس یارڈ میں جمع کر دی جاتی ہے۔
گزشتہ ماہ ستمبر میں سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریکارڈ کی گئیں جن کی تعداد 379 تھی۔
جدہ کےکنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر 116 افراد کے چالان کیے گئے جبکہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر 190 خلاف ورزیاں درج کی گئیں۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران نجی ٹیکسی سروس قانون کے حوالے سے 7550 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مسافروں اور ایئرپورٹس پر آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ اور لائسنس یافتہ ٹیکسی کی خدمات حاصل  کریں جن کی تعداد 3600 سے زائد ہے جبکہ ہوائی اڈوں پر 54 رینٹ اے کار سروس کی سہولت بھی موجود ہے۔

شیئر: