Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فورسز نے ’کیمبرین پٹرول‘ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

فورسز کے 16 افسران اور نان کمیشنڈ افسران نے شرکت کی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی لینڈ فورسز نے برطانیہ میں ہونے والے ’کیمبرین پٹرول‘ مقابلے کے 65 ویں ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا’کیمبرین پٹرول‘ مقابلے میں 38 ملکوں کی 126 ٹیموں نے حصہ لیا۔ اسے دنیا کا سب سے مشکل فوجی مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔
 چھاتہ بردار یونٹ اور سپیشل سکیورٹی فورسز کے 16 افسران اور نان کمیشنڈ افسران نے شرکت کی۔
اس مقابلے کی سرگرمیوں میں آپریشن کے احکامات جاری کرنا، زخمیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی، دشمن کی گاڑیوں اور قافلوں سے نمٹنے کے ساتھ  دریا کو عبور کرنا، سخت موسمی حالات اور ناہموار علاقوں میں 16 مفروضوں کو نافذ کرنا، اٹیک کرتے ہوئے دشمن کی طرف بڑھنا شامل ہے۔
یاد رہے یہ ایک سالانہ بین الاقوامی فوجی مشق ہے جس میں  شریک یونٹ ایک سٹریٹجی کے ساتھ 48 گھنٹے کے اندر 40 کلو گرام وزن اٹھا کر 75 کلو میٹر فاصلہ طے کرنے کے ساتھ  مختلف ٹاسک مکمل کرنے ہیں۔

شیئر: