نئی دہلی۔۔۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو کہا کہ فصلوں پر قرضے معاف کرنا ان دنوں فیشن بنتا جارہا ہے۔یہ قرضے صرف انتہائی ضروری حالت میں ہی معاف کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف قرضے معاف کرنے سے کسانوں کی حالت بہتر نہیں بنائی جاسکتی۔دریں اثناء قرضے معاف کرنے کے ان کے بیان پر سی پی آئی (ایم) کے رہنما سیتا رام یچوری نے کہا کہ پچھلے 3برسوں میں 36سے 40ہزار کسانوں نے خود کشی کی ہے۔ اس لئے قرضے کی معافی کو فیشن کہنا ہمارے ان کسانوں کی توہین ہے۔ نائیڈو کا بیان ایسے وقت سامنے آیا تھا جب بدھ کو کرناٹک حکومت نے ریاست میں 22لاکھ کسانوں کے 50ہزار سے اوپر کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مہاراشٹر حکومت پہلے ہی کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔