Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی مداح سائیکل پر 13 ہزار کلو میٹر سفر کرکے رونالڈو سے ملنے پہنچ گیا

اپنے رول ماڈل  سے ملنے کےلیے چھ ماہ اور 20 دن میں سفر مکمل کیا۔
پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے ایک چینی مداح سائیکل پر 13 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے سعودی عرب پہنچ گیا۔
رونالڈو نے چینی مداح سے سعودی فٹبال کلب النصر کلب کے باہر ملاقات کی، النصر کی جرسی پر آٹو گراف دیے اور تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
چینی مداح نے اپنے رول ماڈل رونالڈو سے ملنے کےلیے چھ ماہ اور 20 دن میں سفر مکمل کیا۔
شیاو گونگ نے پرتگالی سٹار سے تین منٹ ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
 اپنی پوسٹ میں لکھا’ میں خوش قسمت ہوں کہ اپنے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھا۔
 اپنی سائیکل پر کلب میں داخل ہوا، چار گھنٹے انتظار کے بعد کرسٹینا رونالڈو ٹریننگ کے بعد خود میرے پاس آئے، آٹو گراف دیا اور میرے ساتھ کئی تصاویر بنوائیں۔
یہ اقدام چینی مداح کے جذبے اور رونالڈو کے لیے ان کی محبت کو ظاہر کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے خواب کو پورا کر سکے۔
سوشل میڈیا پر رونالڈو کے اس چینی مداح کے عزم اور جذبے کو سراہا جا رہا ہے۔

شیئر: