Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے شاہ عبد اللہ ریاض پہنچ گئے، ولی عہد نے استقبال کیا

’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم اور ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم ریاض پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ہے۔
استقبال کرنے والوں میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، نائن گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن، اردن میں سعودی سفیر نایف بن بندر العتیبی اور ریاض میں اردن کے سفیر ہیثم أبو الفول بھی شامل تھے۔
شاہ عبد اللہ کے وفد میں وزیر خارجہ ایمن الصفدی، شاہی دفتر کے سربراہ انجینئر علا البطاینہ اور ولی عہد کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر زید بقاعین ہمراہ ہیں۔

شیئر: