سعودی عرب میں کہیں بارش اور کہیں گرد وغبار
’مدینہ منورہ شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ وادی الفرع میں تیز بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، مشرقی ریجن، جازان، عسیر، حائل ، الباحہ اور شمالی حدود ریجن کے لیے موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ، جموم، اللیث اور الکامل میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ طائف، المویہ، تربہ، رنیہ اور العرضیات میں تیز بارش کا امکان ہے۔
’مدینہ منورہ شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ وادی الفرع میں خاص طور پر تیز بارش کی توقع کی جارہی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الباحہ،جازان، عسیراور حائل ریجنوں کے مختلف شہروں میں تیز ہوا ، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔
ریاض اور مشرقی ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’دونوں ریجنوں کے مختلف شہروں میں آج گردوغبار ہوگا جبکہ حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’ریاض اور مشرقی ریجن کے بعض شہروں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جبکہ یہ کیفیت رات 11 بجے تک رہے گی‘۔
شمالی حدود ریجن کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ تیزہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی جبکہ بعض شہروں میں سیلابی ریلوں کی کیفیت بھی ہوسکتی ہے۔