Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے کاروباری حریف بننے پر سابق کارکن کے خلاف مقدمہ کر دیا

عدالتی اخراجات اور وکیل کا محنتانہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ کی وفاقی عدالت میں لانڈری کی مالک خاتون نے اپنے سابق کارکن کے خلاف مقدمہ دائر کر کے مطالبہ کیا کہ اس کی نئی لانڈری کو بند کیا جائے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ سابق کارکن نے ملازمت سے استعفیٰ دیا اور میرے کاروبار کے ساتھ ہی مسابقتی لانڈری کھول لی۔ بڑی تعداد میں کسٹمرز وہاں چلے گئے اور مجھے مالی نقصان ہوا۔ 
خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ نقصان کی تلافی کے لیے اسے ایک لاکھ درہم معاوضہ دلوایا جائے۔
الامارات الیوم کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ سابق کارکن مینوئل استری کے شعبے میں کام کرتا تھا، وہ لانڈری کے کسٹمرز اور تجارتی رازوں سے واقف تھا۔ 
مدعی خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق کارکن کو لانڈری بند کرنے کے علاوہ غیر منصفانہ مسابقت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا پابند بنائے۔
خاتون نے مختلف دستاویز اور مصالحتی کمیٹی کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت نے فریقین کے بیانات اور شواہد کے علاوہ فجیرہ پراسیکیوشن میں اکاؤنٹنگ ماہر کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔
کیس کے حقائق کے حوالے سے عدالت نے اس بات کی تصدیق کی کہ غیرمنصفانہ مسابقت کے لیے اس سے وابستہ غلطیوں کی موجودگی ضروری ہے۔ صرف مسابقت کا وجود ذمہ داری قائم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کارکن نے غیر قانونی طریقوں کا استعمال کیا یا سابق مالک کے کسٹمرز کو متاثر کیا۔
 عدالت نے مقدمہ خارج کرنے، مدعی کوعدالتی فیس اور وکیل کا محنتانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: