Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور طائف میں بارش، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین عبادت میں مشغول

بارش کے دوران عمرہ زائرین دعاؤں میں مشغول رہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
مکہ مکرمہ اور طائف میں اتوار کو بارش موسلا دھار بارش ہوئی۔
الاخباریہ  چینل کے مطابق اتوار کو مکہ مکرمہ میں بارش عصر کے بعد شروع ہوئی۔ مسجد الحرام میں بارش شروع ہوتے ہی زائرین حرم خوش ہوگئے اور عمرہ زائرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور وہ دعائیں کرنے لگے۔


ٹریفک اور میونسپلٹی اہلکار جگہ جگہ تعینات تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب طائف میں بھی اتوار کو بارش ہوئی۔  بارش درمیانے درجے سے شروع  ہوئی اور موسلا دھار میں تبدیل ہوگئی۔

طائف میں بھی اتوار کو بارش ہوئی۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں  بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف میں مشغول رہے اور جنہوں نے طواف کا حصہ مکمل کرلیا تھا وہ دعاؤں میں لگ گئے۔
اس دوران مسجد الحرام میں موجود عملہ بارش کے پانی سے ہونے والی پھسلن سے لوگوں کو بچانے کے لیے صفائی کا کام انجام دینے میں لگ گیا۔
مکہ مکرمہ شہر میں بارش کے دوران سڑکوں پر بارش سے لوگوں کو بچانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک اور میونسپلٹی اہلکار جگہ جگہ تعینات تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: