بارش کے دوران عمرہ زائرین دعائیں کرتے رہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور اطراف کے علاقوں میں جمعرات کو مغرب کے بعد بارش شروع ہوگئی۔ جس سے عمرہ، طواف اور نماز ادا کرنے والوں کے چہرے کھل اٹھے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ اور الاخباریہ چینل کے مطابق بارش کے دوران عمرہ کرنے والے زائرین خشوع و خضوع کے ساتھ دعاؤں میں مصروف رہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں مختلف خدمات اور صفائی پر مامور مختلف اداروں کے تعاون سے فوری طور پر بارش کے پانی اور اپنی ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد کیا۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کی جگہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش کی صفائی اور اسے خشک کرنے کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔
حرمین شریفین انتظامیہ بارش اور اس طرح کے موسم میں مسجد الحرام آنے والے زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے انتہائی بہترین انتظامات کرتی ہے۔
واضح رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ میں بارش کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں