Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر نے ریاض میں یورپی ممالک کے سفیروں کا خیرمقدم کیا

تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے پیر کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں یورپی یونین اور یورپی ممالک کے سفیروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی۔

سعودی نائب وزیر برائے سیاسی امور سے جرمن سفیر نے ملاقات کی ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر برائے سیاسی امور سعود الساطی سے پیر کو ریاض میں جرمنی کے سفیر مائیکل کنڈز گریب نے ملاقات کی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق مملکت میں انڈین سفیر سہیل اعجاز خان اور قازقستان کے سفیر نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کے علاوہ مشتترکہ دلچسپی کے اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: