Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین کی اقوام متحدہ کے مشنز پر ہونے والے حملوں کی مذمت

جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے نے اقوام متحدہ کے مشنز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی کا یہ بیان اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے لبنان میں امن کے لیے تعینات فوجیوں کو نشانہ بنانے کے بعد آیا ہے۔
یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے خلاف اس طرح کے حملے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور یہ ناقابل قبول ہیں۔‘
جوزف بوریل نے کہا کہ ’یورپی یونین اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کرتی ہے۔‘
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن فوجی تنازع کے دوران حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کو ’انسانی ڈھال‘ فراہم کر رہے ہیں۔
یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تنازع میں تمام عناصر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں امن فوج (یونائٹڈ نیشن انٹیرم فورس اِن لبنان) کے خلاف حملوں کے بارے میں اسرائیلی حکام کی جانب سے وضاحت اور تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں جو جنوبی لبنان کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
سپین کے وزیر خارجہ نے بھی اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف اقوام متحدہ کے پاس امن فوج کے انخلا کا حکم دینے کا اختیار ہے۔

شیئر: