Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور جاپانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعلقات اور انہییں بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو جاپانی ہم منصب تاکیشی ایوایا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور انہییں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
غزہ کی پٹی کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق جاپانی ہم منصب تاکیشی ایوایا نے ٹیلی فون پر رابطے میں اسرائیل اور ایران کے ایکدوسرے کے خلاف حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جاپانی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ’دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال سمیت مشرق وسطی کی صورتحال کا جواب دینے کےلیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا‘۔
تاکیشی ایوایا نے کہا کہ’ 2025 میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے‘۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’دونوں ممالک اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کریں گے۔  بین الاقوامی برادری اور مشرق وسطی کے استحکام میں تعاون کے لیے مل کر کام کریں گے‘۔

شیئر: