Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرتھوپیڈک سرجن جو شیف بن گئے، پیرس میں سعودی ذائقوں کے چرچے

بیکری گزشتہ سال کھولی ہے جو کامیاب ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی ڈاکٹرعبداللطیف الرشودی جو ایک آرتھوپیڈک سرجن ہیں مگر انہوں نے ڈاکٹری چھوڑ کر بطور شیف فرانس میں مملکت کے ذائقوں کو مقبول بنایا ہے۔ ان دنوں فرانس میں ان کی بیکری کی اشیا کی بہت ڈیمانڈ ہے۔
 عبداللطیف الرشودی نے آرتھوپیڈک سرجن سے شیف بننے تک کے سفر کے حوالے سے العربیہ چینل کو بتایا کہ کھانا پکانے کا شوق تھا اس لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بیکری قائم کی جہاں عربی اور فرانسیسی ذائقوں کو یکجا کیا ہے۔

مسک فاؤنڈیشن سے کھانا پکانے میں مہارت حاصل کی۔ (فوٹو العربیہ چینل)

ان کا کہنا ہے وہ مملکت کے معروف ’کلیجا‘ کو فرانس میں  متعارف کرائے  ہوئے ہیں جو بہت معروف ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا انہیں اپنا شوق پورا کرنے کے  لیے ڈاکٹری کا پیشہ چھوڑنا پڑا لیکن وہ  اپنے اس فیصلے پر خوش ہیں کیونکہ بطور شیف اب معروف ہوچکا ہوں اور لوگ دور دور سے میری بیکری کے کروسنٹ، کیک، کلیجا اور دیگر اشیاء خریدنے اور کھانے کے لیے آتے ہیں۔
ڈاکٹرعبداللطیف الرشودی نے اپنی بیکری کے باہر بھی بیٹھنے کا بندوبست کیا ہوا ہے جہاں لوگ ان کی تیار کردہ اشیا کا لطف لیتے ہیں۔

یہ کاروبار سے زیادہ ایک ’ثقافتی پل‘ ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

انہوں نے مزید کہا میڈیکل کی تعلیم مکمل کی مگر اپنے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فاؤنڈیشن ’مسک‘ کے زیر اہتمام پکوان کے فن میں مہارت کے  پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور اپنے شوق کو مکمل کیا۔
عبداللطیف الرشودی نے کہا کہ شوق کی تکمیل کے بعد فرانس کے متعدد ریستوران اور کیفے میں تجربے کے لیے کام کیا اور گزشتہ سال میں نے اپنی بیکری کھولی ہے جہاں عربی ذائقوں اور فرانسیسی بیکڈ اشیا کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں کے شہریوں اور عرب برادری کے لیے کام شروع کیا جس میں کامیابی ملی۔

مستقبل میں مزید شاخیں کھولنے کا ارادہ ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

بطور شیف اپنے کاروبار اور مستقبل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے اس اقدام کو یہاں کے لوگوں نے سراہا اور میں اپنے اس منصوبے کو محض کاروبار سے زیادہ ایک ’ثقافتی پل‘ قرار دوں گا جس کا مقصد عالمی ثقافتی شہر میں سعودی ورثے کو پھیلانا ہے۔ پیرس و دیگر شہروں میں نئی شاخیں کھول کر اپنے منصوبے کو وسعت دینے کا ارادہ ہے۔

اس موقع پر بیکری  میں آنے والے مختلف قومیت کے  افراد کا کہنا تھا  ’سعودی کلیجا‘ اور دیگر اشیا بہت اچھی لگیں۔ انہیں کھا کر محسوس ہوا کہ واقعی سعودی ذائقہ لاجواب ہے۔

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: