Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپیشل ٹاسک فورسز کو جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کی فراہمی

وزیر داخلہ نے اسمارٹ کاروں کے یونٹ کا افتتاح کیا (فوٹو، ایس پی اے)
وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض ریجن کی اسپیشل ٹاسک فورسز کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ فورس کےلیے خصوصی طورپر تیارکردہ اسمارٹ موبائل یونٹس کا بھی افتتاح کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اسپیشل ٹاسک فورس کی سروسز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔
ٹاسک فورس کے کمانڈر ریئرایڈمرل منصور الفایز نےوزیر داخلہ اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کو ڈیجیٹل سروسز منصوبے کے بارے میں مطلع کیا۔
ایڈمرل منصور نے بتایا کہ اسپیشل ٹاسک فورس کے کنٹرول سینٹرز کو منصوعی ذہانت سے لیس کیا جارہا ہے جس کا مقصد سیکیورٹی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
وزیر داخلہ نے فورس کے لیے تیار کی جانے والی جدید ترین اسمارٹ گاڑیوں کے بیڑے کا بھی افتتاح کیا۔ قبل ازیں وزیرداخلہ کو ان اسمارٹ کاروں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔
اسپیشل ٹاسک فورس کو مہیا کی جانے والی جدید ترین گاڑیوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔

موبائل یونٹس کو مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرون سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

اسمارٹ موبائل یونٹس کو ڈرون سسٹم مہیا کیا گیا ہے جس کے ذریعے فوری طورپر ماحول کا جائزہ لینے اور کنٹرول روم کو مطلع کرنے کی سہولت ہو گی۔
وزیر داخلہ کے ہمراہ نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود ، معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنز بریگیڈئرسعید القحطانی ، سیکرٹری وزارت داخلہ برائے امن عامہ اور نیشنل گارڈ ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

شیئر: