دراندازوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر شہری گرفتار
جمعرات 7 نومبر 2024 15:32
’10 لاکھ ریال جرمانہ اور 15 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے 8 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کی مدد کرتا تھا۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کی گاڑی میں ایتھوپی غیر قانونی تارکین کو بھی گرفتار کیا ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے‘۔
’ایسا کرنے پر 10 لاکھ ریال جرمانہ اور 15 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے‘۔