مکہ مکرمہ گرم ترین اور السودہ سرد ترین علاقہ
جمعرات 7 نومبر 2024 10:24
’مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر ہوگا جہاں درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے آج جمعرات کو مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر ہوگا جہاں درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کا سرد ترین علاقہ السودہ ہے جہاں درجہ حرارت 7 ڈگری رہے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’گرم ترین شہروں میں مدینہ منورہ اور جدہ ہے جہاں درجہ حرارت 35 جبکہ وادی الدواسر اور ینبع میں 34 ڈگری رہے گی‘۔
’اسی طرح سرد ترین علاقوں میں القریات اور طریف ہے جہاں 11 ڈگری رہے گی جبکہ ابہا اور عرعر میں 13 ڈگری ہوگی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’آج حائل، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ جازان، عسیر، مکہ مکرمہ اور الباحہ میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
’جنوبی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی ہوگی جبکہ یہی کیفیت قصیم ریجن کے بعض علاقوں میں بھی ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ الکامل، الجموم، خلیص اور دیگر میں تیز ہوا چلے گی جبکہ طائف اور العرضیات میں مطلع ابر آلود رہے گا‘۔