اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے سینیٹ سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ با بر اعوان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر قائدین کے اعزاز میں جمعہ کو اپنی رہائش پر افطار ڈنر دیں گے اس موقع پرپی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ بابر اعوان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ہیں اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور رہ چکے ہیں۔ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے کئی مقدمات لڑے۔ بابر اعوان تحریک ا نصاف کی قیادت کو بھی قانونی معاونت فراہم کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بابر اعوان نے وکلاءگروپ سے مشاورت کے بعد پےپلزپارٹی اور سےنےٹ سے سےنےٹر شپ چھوڑنے کا فےصلہ کیا ہے ۔ جلد اپنا استعفیٰ چےئرمےن سےنےٹ کو پےش کردےں گے۔