Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی عمرہ مہمانوں کے پہلے قافلے کی مدینہ آمد

مہمانوں کا استقبال وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین عمرہ  اور زیارت پروگرام کے مہمانوں کا پہلا گروپ بدھ کو مدینہ منورہ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے متعدد عہدیداروں نے خادم حرمین شریفین کے عمرہ و زیارت مہمانوں کا استقبال کیا۔

گروپ میں ملائیشیا کے 25 زائرین ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

رواں سال 1446ھ (2024-2025) کے عمرہ پروگرام کے مہمانوں کے پہلے گروپ میں 250 مرد و خواتین عمرہ زائرین شامل ہیں جن میں دنیا بھر کے 12 ممالک کی ممتاز اسلامی شخصیات بھی ہیں۔ ان شاہی مہمانوں میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 25 خواتین و حضرات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ دنوں 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین  کی میزبانی کی منظوری دی تھی۔

مہمانوں نے شاندار استقبال پر شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

خادم حرمین شریفین کے ان مہمانوں کے تمام انتظامات وزارت اسلامی امور کے ذمے ہیں جو ان مہمانوں کی مملکت آمد سے لے کر روانگی تک کے تمام انتظامات کررہی ہے۔
مہمانوں نے مملکت آمد کے بعد شاندار استقبال پر خادم حیرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کو اسلام اور مسلمانوں کی بہترین خدمت اور مملکت کی جانب سے اسے ایک قیمتی سخاوت قرار دیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: