Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’2030 تک مملکت میں 3 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع‘

سعودی کیپٹل مارکیٹ اہم مارکیٹوں میں سے ایک بن چکی ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد القویز نے کہا ہے کہ ’اتھارٹی کی ترجیحات مارکیٹ کے حجم کو بڑھانے اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے مزید کام کیا ہے اور کرنا ہے جس سے سعودی مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 400 ارب ریال تک پہنچ چکا ہے اور یہ اعتماد سازی کا نتیجہ ہے۔ یہ معاملات مارکیٹ کے کام اور خوشحالی کے لیے پہلا بلڈنگ بلاک ہے‘۔

سعودی مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 400 ارب ریال تک ہوچکا ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)

الاخباریہ چینل کے مطابق ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو کانفرنس کے اختتامی دن ایک سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’مملکت میں اب اور 2030 تک متوقع سرمایہ کاری کے حجم کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ 3 ٹریلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ بین الاقوامی اور داخلی بچتوں کی بھی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی کیپٹل مارکیٹ سب سے اہم مارکیٹوں میں سے ایک بن چکی ہے کیونکہ مارکیٹ نے ہماری معیشت کے ڈھانچے کے مطابق سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے کام کیا ہے اور یہ ایک مجموعہ ہے جو بہت کامیاب رہا ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: