Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش آئندہ سال تربیت یافتہ نرسیں سعودی عرب بھیجنے کے لیے تیار

مملکت میں تقریبا تیس لاکھ بنگلہ دیشی یہاں کام کرتے ہیں اور مقیم ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بنگلہ دیش، آئندہ سال کے اوئل میں تربیت یافتہ نرسوں کا پہلا بیج سعودی عرب بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔
عرب نیوز نے یہ بات بنگلہ دیش کی سرکاری ریکروٹنگ ایجنسی کے حوالے سے بتائی ہے۔
مملکت میں بنگلہ دیشی، تارکین کی سب سے بڑی کمیونٹی ہے تقریبا تیس لاکھ کے قریب تارکین یہاں کام کرتے ہیں اور مقیم ہیں۔ 
بنگلہ دیشی میڈیکل ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق ان تارکین میں طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے افرد کی تعداد چند درجن ہے۔
2022 میں دونوں ملکوں نے ہیلتھ ورکرز کی بھرتی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں بنگلہ دیش کے سو سے زیادہ میڈیکل کالجوں کے سرٹیفائیڈ ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی ماہرین کی بڑی تعداد کو ٹارگٹ کیا گیا۔
بنگلہ دیش اوورسیز ایمپلائمنٹ اینڈ سروسز لمیٹڈ کا کہنا ہے ’بنگلہ دیشی حکام سعودی عرب بھیجنے کےلیے سو سے زیادہ نرسوں کی ایک بیج تیارکررہے ہیں۔‘
ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت علی کا کہنا ہے’میں مملکت میں 150 نرسوں کو بھیجنے کی درخواست ملی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے تو ہم آئندہ سال کے اوائل میں پہلا بیج مملکت کےلیے روانہ کرنے کی توقع کرسکتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا’ مملکت میں نرسوں کو پریکٹس کے لیے سعودی پرومیٹرک امتحان سے گزرنا ہوگا۔‘
 ’اگرچہ بنگلہ دیش میں نرسنگ سکول کے بہت سے گریجویٹ ہیں لیکن زیدہ تر کے پاس مطلوبہ پرو میٹرک سرٹیفکیشن نہیں ہے۔‘
ہماری نرسیں بہت ہنر مند اور محنتی ہیں۔ اگر ہم انہیں سعودی تقاضوں کے مطابق تیار کرسکتے ہیں تو اس سے ہماری نرسوں کےلیے نئے مواقع کھولے گا۔
بیورو آف من پاور، ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ کے اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں بنگلہ دیشی کارکنوں میں سے صرف دو فیصد سکلڈ پروفیشنل ہیں لیکن سال کے آغاز سے یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔‘

شیئر: