Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیچر 30 نومبر کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

مملکت میں ایک کلو گرام سونا 322,416 ریال میں دستیاب رہا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر30 نومبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔
 جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 653 ڈالر فی اونس رہی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.15 ریال رہی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 278.37 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.18 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.49 اور18 قیراط 240.13 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,689.47، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,817.68 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,073.68 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 322,416 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: