Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سرمایہ کاری خطے کے لیے سنگ میل ہے: میکخواں

’سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے تمام خلیجی ممالک کے علاوہ افریقہ کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: واس)
فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے فرانس کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا مشوریتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سرمایہ کاری پورے خطے کے لیے سنگ میل ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے فرانسیسی سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سرمایہ کاری سے تمام خلیجی ممالک کے علاوہ افریقہ بلکہ پورے مشرق وسطی کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے‘۔
قبل ازیں سعودی ، فرانسی سرمایہ کاری فورم کا انعقاد ہوا ہے کہ جہاں مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارت کے تبادلے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
فورم میں سعودی اور فرانسیسی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ہے۔
فورم کے تحت سعودی عرب اور فرانس کے درمیان توانائی، صنعت، ماحولیات، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں متعدد معاہدے ہوئے ہیں۔

شیئر: