Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور فرانسیسی حکام کے درمیان فضائی رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال

سول ایوی ایشن حکام نے بات چیت کے ریکارڈ پر دستخط کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی اور فرانسیسی سول ایوی ایشن حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان ایئر ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کے ریکارڈ دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بین الاقوامی تعاون شعبے کے ڈائریکٹر بدر الصقری اور فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ایئر سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمانوئل ویوٹ نے پیرس میں دستاویز پر دستخط کیے۔
اس دستاویز کا مقصد سول ایوی ایشن میں ریاض اور پیرس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا، پروازوں کی تعداد میں اضافہ اور دونوں ملکوں کے درمیان ایئر ٹرانسپورٹ کو بڑھانا ہے۔
اس تعاون سے سول ایوی ایشن اور ایئرٹرانسپورٹ سروسز کےلیے عالمی لاجسٹک مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن میں مزید اضافہ گا۔
مملکت کے وژن 2030 کا مقصد ملک کو 250 بین الاقوامی مقامات پر ایوی ایشن کنیکٹیویٹی کے مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ 2030 تک سالانہ 330 ملین مسافروں کا خیرمقدم متوقع ہے۔
اس ہفتے فرانسیسی صدر ایمانوئل میخکواں کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ریاض اور پیرس کے درمیان مختلف شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں
اس سے قبل سعودی عرب کی قومی فضائی کمپن السعودیہ نے ایئرکرافٹ مینٹینس، ریپیئر اور اوور ہال سروسز میں تعاون کے لیے ایئر فرانس کے ایل ایم کے ساتھ ایک سٹریٹجک شراکت داری پر بھی دستخط کیے ہیں۔

شیئر: