مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر، السودہ سرد ترین علاقہ
’السودہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں صرف 4 ڈگری رہے گی‘ ( فوٹو: سبق۹
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’السودہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں صرف 4 ڈگری رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دیگر گرم شہروں میں جازان ہے جہاں 32 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’اسی طرح جدہ اور القنفذہ میں 31 جبکہ مدینہ منورہ اور ینبع میں 30 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’سرد شہروں میں السودہ کے بعد القریات ہے جہاں 5 ڈگری ہے جبکہ ابہا، عرعر اور طریف میں 6 ڈگری رہے گی‘۔